سید یوسف رضا گیلانی کی سماجی شخصیت عاشق نواز خان بابر کی زوجہ کی قرآن خوانی میں شرکت

ملتان۔ 14 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اتوار کو ملتان کی سماجی شخصیت عاشق نواز خان بابر کی زوجہ کی قرآن خوانی میں شرکت کی۔سید یوسف رضا گیلانی ان کی رہائش گاہ گئے اور تعزیت کی۔انہوں نے عاشق نواز خان کے فرزاندان سابق رجسٹرار این ایف سی یونیورسٹی نصراللہ خان بابر،سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عمر نواز خان بابر ،آصف خان بابر اور زبیر خان …

ملتان۔ 14 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اتوار کو ملتان کی سماجی شخصیت عاشق نواز خان بابر کی زوجہ کی قرآن خوانی میں شرکت کی۔سید یوسف رضا گیلانی ان کی رہائش گاہ گئے اور تعزیت کی۔انہوں نے عاشق نواز خان کے فرزاندان سابق رجسٹرار این ایف سی یونیورسٹی نصراللہ خان بابر،سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عمر نواز خان بابر ،آصف خان بابر اور زبیر خان بابر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے لواحقین کےلئے صبر جمیل اور مرحومہ کےلئے بلندی درجات کی دعا کی۔قرآن خوانی کی تقریب میں سابق صوبائی وزراء حافظ اقبال خاکوانی،ڈاکٹر اختر ملک ،نواب سجاع الدین علیزئی،سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر،محسن نواز خان،آفتاب علی خان بابر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں