لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارروال، خانیوال، ساہیوال، خانپور، رحیم یار خان، لیہ ، …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابرآلود رہے گا ۔محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارروال، خانیوال، ساہیوال، خانپور، رحیم یار خان، لیہ ، کوٹ ادو، بہاولپور، ملتان، راجن پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود ر ہا جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو ئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت11اور زیادہ سے زیادہ 22سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 23فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 362فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سی ای آر پی آفس 539 ، بر کی روڈ407، بیدیاں روڈ 386 ، کنٹو نمنٹ298،عسکری ٹین255، عبد اللہ کھو کھر روڈ371 اور علا مہ اقبال ٹا ئون میں806 ریکارڈ کیا گیا۔








