اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیاجس میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہادر جوان ملکی سلامتی اور امن کے دفاع میں …
وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کاخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن پر زبردست خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیاجس میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہادر جوان ملکی سلامتی اور امن کے دفاع میں ’’سیسہ پلائی دیوار‘‘ کی مانند کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل وابستگی اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔محمدحنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنایا جائے گا اور پاکستان اپنے امن اور استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع اور قومی سلامتی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس اہم مشن میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








