ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل اقدامات جاری

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل اقدامات جاری ہیں، قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے،پولیو مہم کے پہلے روز 1 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب س جاری تفصیلات کے مظابق پنجاب میں 72 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل اقدامات جاری ہیں، قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے،پولیو مہم کے پہلے روز 1 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب س جاری تفصیلات کے مظابق پنجاب میں 72 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے،

سندھ میں 26 لاکھ 1 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 23 لاکھ 4 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے، بلوچستان میں 7 لاکھ 6 ہزار ب سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں 89 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے، آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذوری کا شکار بنا دیتا ہے،

نیشنل ای او سی کی پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ نیشنل ای او سی کے حکام نے کہا ہے کہ والدین اور کمیونٹی کی بھرپور شراکت کے بغیر قومی پولیو مہم کی کامیابی ممکن نہیں انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، پاکستان اور افغانستان میں پولیو مہم کا بیک وقت انعقاد کیا جا رہا ہے۔