لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سا نحہ آرمی پبلک ماڈل سکول پشاور کے معصوم بچوں کی عظیم قربانی کو بھلایانہیں جا سکتا۔ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے۔ وزیراعلی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر خصوصی پیغام میں اے پی ایس کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا …
سا نحہ آرمی پبلک ماڈل سکول پشاور کے معصوم بچوں کی عظیم قربانی کو بھلایانہیں جا سکتا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز

مزید خبریں
لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سا نحہ آرمی پبلک ماڈل سکول پشاور کے معصوم بچوں کی عظیم قربانی کو بھلایانہیں جا سکتا۔ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے۔
وزیراعلی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر خصوصی پیغام میں اے پی ایس کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید و زخمی ہونے والے بچوں کے بہادروالدین اور خاندان والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل روشن ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔







