چیئرمین سینیٹ کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی سیاسی خدمات، جمہوری جدوجہد اور عوامی فلاح کے لئے کی گئی کاوشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر سیاستدان تھے جنہوں نے عوامی خدمت اور …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی سیاسی خدمات، جمہوری جدوجہد اور عوامی فلاح کے لئے کی گئی کاوشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر سیاستدان تھے جنہوں نے عوامی خدمت اور آئینی اقدار کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے اہلِخانہ، لواحقین اور پارٹی کارکنان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔