وزیراعلی خیبرپختونخوا کا میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت

پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفر یدی نے سابق وزیر اعلی پنجاب و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی، سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ مرحوم انتہائی مخلص اور اعلی اخلاقی اقدار کے حامل انسان تھے۔ ان کی وفات …

پشاور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفر یدی نے سابق وزیر اعلی پنجاب و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی، سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ مرحوم انتہائی مخلص اور اعلی اخلاقی اقدار کے حامل انسان تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مشکل سے پورا ہوگا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔