اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ منظور احمد وٹو ایک مدبر سیاستدان تھے جنہوں نے صوبہ پنجاب اور ملکی سیاست میں اہم خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی …
سینیٹر روبینہ خالد کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ منظور احمد وٹو ایک مدبر سیاستدان تھے جنہوں نے صوبہ پنجاب اور ملکی سیاست میں اہم خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سینیٹر روبینہ خالد نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔









