اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سینئر سیاستدان و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اویس لغاری نے …
وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کا منظور احمد وٹو کے انتقال پراظہار افسوس
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سینئر سیاستدان و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اویس لغاری نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو ایک مدبر، زیرک اور عوام دوست سیاستدان تھے، مرحوم کی پاکستان کی سیاست کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا دے۔









