اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےاحکامات پر قومی اسمبلی حلقہ این اے 251 شیرانی ودیگر میں 18 پولنگ سٹیشنوں پر ضمنی انتخاب روک دیا ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی،ژوب،قلعہ سیف اللہ میں 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لئے 18 دسمبر کی …
سپریم کورٹ کے حکم پر این اے 251 شیرانی میں ضمنی انتخاب مؤخر، 18 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ معطل
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےاحکامات پر قومی اسمبلی حلقہ این اے 251 شیرانی ودیگر میں 18 پولنگ سٹیشنوں پر ضمنی انتخاب روک دیا ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی،ژوب،قلعہ سیف اللہ میں 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لئے 18 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کے بعد الیکشن کمیشن نے پولنگ کا شیڈول فیصلہ آنے تک معطل کردیا۔اس حلقہ سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی کے خلاف مخالف امیدوار نے الیکشن ٹریبونل میں عذرداری دائر کر رکھی تھی جس پر ٹربیونل نے 22 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔









