امریکی اور روسی حکام کے درمیان یوکرین جنگ پر مذاکرات میامی میں ہوں گے

واشنگٹن۔18دسمبر (اے پی پی):امریکی اور روسی حکام کے درمیان یوکرین جنگ پر مذاکرات میامی میں ہوں گے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے حکام روان ہفتے کے آخر میں فلوریڈا کے شہر میامی میں ملاقات کریں گے جس میں یوکرین میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے پہلے اطلاع …

واشنگٹن۔18دسمبر (اے پی پی):امریکی اور روسی حکام کے درمیان یوکرین جنگ پر مذاکرات میامی میں ہوں گے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے حکام روان ہفتے کے آخر میں فلوریڈا کے شہر میامی میں ملاقات کریں گے جس میں یوکرین میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے پہلے اطلاع دی تھی کہ امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر ان مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی کریں گے۔

توقع ہے کہ روسی ادارے رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ( آر ڈی آئی ایف ) کے سی ای او کیرل دمتریف ان مذاکرات میں روس کی نمائندگی کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے میامی میں رواں ہفتہ کے اختتام پر روسی اور امریکی حکام کی متوقع ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

یہ اطلاعات اس ہفتے کے شروع میں برلن میں امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد سامنے آئی ہیں، جہاں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روس جنگ کو ایک اور سال تک جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔