امریکا تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے اپنے خطرناک اقدام کو فوری طور پر روک دے، چین

بیجنگ۔18دسمبر (اے پی پی):چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کے اپنے خطرناک اقدام کو فوری طور پرروک دے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے جمعرات کو امریکا کی جانب سے تائیوان کے لئے بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرنے کے پیکج کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ …

بیجنگ۔18دسمبر (اے پی پی):چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کے اپنے خطرناک اقدام کو فوری طور پرروک دے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے جمعرات کو امریکا کی جانب سے تائیوان کے لئے بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرنے کے پیکج کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی حکومت نےڈھٹائی (brazenly)سے تائیوان کو جدید ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو ’’ایک چین‘‘ کے اصول اور تین چین۔امریکا مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام چین کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو نہایت غلط اور خطرناک پیغام دیتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے تائیوان کو 11.1 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی، جو تائیوان کے لیے امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا پیکج ہے ۔تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ کے تحت دوسرا اعلان ہے ۔