ریاض ۔19دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور بھارت نے بیورکریٹک طریقہ کار کو کم کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر دو طرفہ ویزا استثنی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق جس میں دونوں ملکوں نے سرکاری سفر کو آسان بنانے اور دوطرفہ تبادلے کے فروغ کے لیے مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ مملکت میں انڈین …
سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے استثنی کا معاہدہ

مزید خبریں
ریاض ۔19دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور بھارت نے بیورکریٹک طریقہ کار کو کم کرنے کے ایک اہم قدم کے طور پر دو طرفہ ویزا استثنی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جس میں دونوں ملکوں نے سرکاری سفر کو آسان بنانے اور دوطرفہ تبادلے کے فروغ کے لیے مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنی دینے پر اتفاق کیا ہے۔
مملکت میں انڈین سفیر اعجاز خان اور سعودی وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے پروکوٹول امورعبدالمجید السماری نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں دستخط کیے۔ عبدالمجید السماری نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے دستخط کیے۔








