امریکی صد ر نے 901 بلین ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کر دیئے، یوکرین کے لئے 80 کروڑ، اسرائیل کے لئے 60 کروڑ ڈالر مختص

واشنگٹن۔19دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 901 بلین ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کر دیئے۔فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر نے جمعرات کو دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر کے اس کی منظوری دی جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فوجی اخراجات کا پیکج ہے۔ مالی سال 2026 کا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ 901 بلین ڈالر کے فوجی اخراجات کی اجازت دیتا ہے، جو انتظامیہ …

واشنگٹن۔19دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 901 بلین ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کر دیئے۔فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر نے جمعرات کو دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر کے اس کی منظوری دی جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فوجی اخراجات کا پیکج ہے۔ مالی سال 2026 کا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ 901 بلین ڈالر کے فوجی اخراجات کی اجازت دیتا ہے، جو انتظامیہ کی درخواست سے تقریباً 8 بلین ڈالر زیادہ ہے۔

ایکٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ بھی تجویز کیا گیاہے، اس میں یوکرین اور بالٹک ریاستوں کے لئے نئی فنڈنگ ​​فراہم کی گئی ہے ۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ قانون سازی ان کے طاقت کے ذریعے امن کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی، ملکی سلامتی کو تقویت دے گی اور دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرے گی جبکہ فوج کی جنگی اخلاقیات کو نقصان پہنچانے والے فضول پروگراموں کو ختم کرے گی ۔

دفاعی بجٹ کا حجم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے درخواست کردہ رقم سے 8 بلین ڈالر زیادہ ہے ۔3,086 صفحات پر مشتمل بل میں کلیدی دفعات میں یوکرین کے لئے 800 ملین ڈالر مختض کئے گئے ہیں جو آئندہ دو سال میں سے سالانہ 400 ملین ڈالر کے حساب سے یوکرین سکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے حصے کے طور پر دی جائے گی۔

اس بل میں اسرائیل کے لئے 600 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں، جس میں آئرن ڈوم سسٹم جیسے مشترکہ میزائل دفاعی اقدامات کے لئے فنڈز بھی شامل ہیں۔بل میں چین سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے اقدامات اور انڈو پیسیفک مشن کے لئے بھی فنڈز مختص کئےگئے ہیں۔ بل میں تائیوان سکیورٹی کوآپریشن انیشی ایٹو کے لئے ایک بلین ڈالر کا بجٹ بھی شامل ہے۔