واشنگٹن۔19دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے معروف کینیڈی سینٹر پر اپنا کنٹرول مستحکم کر لیا، ادارے کے بورڈ نے نام تبدیل کر کے’’ٹرمپ۔کینیڈی سینٹر‘‘ رکھنے کے حق میں ووٹ دیا ۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے بورڈ کے فیصلے کے اعلان کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے پر حیران بھی ہیں اور فخر بھی محسوس کر رہے …
کینیڈی سینٹر کے بورڈ کا ادارےنے کا نام ’’ٹرمپ۔کینیڈی سینٹر‘‘ رکھنے کے حق میں ووٹ

مزید خبریں
واشنگٹن۔19دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے معروف کینیڈی سینٹر پر اپنا کنٹرول مستحکم کر لیا، ادارے کے بورڈ نے نام تبدیل کر کے’’ٹرمپ۔کینیڈی سینٹر‘‘ رکھنے کے حق میں ووٹ دیا ۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے بورڈ کے فیصلے کے اعلان کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے پر حیران بھی ہیں اور فخر بھی محسوس کر رہے ہیں۔ امریکی صدر اس سے پہلے بھی اس سینٹر کا نام بدلنے کی بات کر چکے تھے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ’’کینیڈی سینٹر‘‘ کے بورڈ نے متفقہ طور پر ایک زندہ صدر کے نام پر ادارے کا نام رکھنے کا غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران عمارت کو بچانے کے لئے کئےگئے شاندار کام کی بنیاد پر کیا گیا۔لیویٹ نے مزید کہاکہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو مبارک ہو اور اسی طرح صدر کینیڈی کو بھی مبارک ہو کیونکہ یہ آئندہ طویل عرصے تک ایک عظیم ٹیم ثابت ہوگی۔ بعد ازاں کینیڈی سینٹر کی ویب سائٹ پر’’ٹرمپ-کینیڈی سینٹر‘‘ کا نیا لوگو بھی شامل کر دیا گیا۔
تاہم، اس اقدام پر کینیڈی خاندان کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ جان ایف کینیڈی کی بھانجی ماریا شریور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کیا ہم نہیں دیکھ رہے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے؟ میرے امریکی بھائیو اور بہنو! ذرا جاگو!۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا اپنے نام کو اپنے انکل کے نام سے پہلے شامل کرنا انتہائی غلط ہے۔جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کا مکمل نام وفاقی قانون میں درج ہے۔ کانگریس نے یہ مرکز 1958 میں قائم کیا تھا اور بعد ازاں کینیڈی کے قتل کے بعد قانون کے ذریعے اسے ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔








