دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر …

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی امد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، چناب میں (مرالہ کے مقام پر) پانی کی آمد 5 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1486.39 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.498 ملین ایکڑفٹ رہا۔ اسی طرح منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1202.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.466 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.040 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔