امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 7 افراد ہلاک

واشنگٹن ۔19دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں بزنس جیٹ کے حادثے میں اس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک ریٹائرڈ ریس کار ڈرائیور گریگ بِفل اور اس کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔اے ایف پی کے مطابق ایرڈیل کاؤنٹی کے شیرف ڈیرن کیمبل نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں کل7 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہو گئے۔ نارتھ کیرولائنا سٹیٹ …

واشنگٹن ۔19دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں بزنس جیٹ کے حادثے میں اس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک ریٹائرڈ ریس کار ڈرائیور گریگ بِفل اور اس کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔اے ایف پی کے مطابق ایرڈیل کاؤنٹی کے شیرف ڈیرن کیمبل نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں کل7 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہو گئے۔

نارتھ کیرولائنا سٹیٹ ہائی وے پٹرول نے بتایا کہ جیٹ سٹیٹس ویل ہوائی اڈے سے شارلوٹ شہر کے شمال میں روانہ ہوا تاہم ٹیک آف کے ساتھ ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ریس کار ڈرائیور گریگ بِفل کی اہلیہ کرسٹینا گروسو بِفل اور ان کے2بچے بھی شامل تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں خراب موسم کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ وہ Cessna Citation C550 کے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم بنا رہا ہے۔