اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کامران رشید نے ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اور سرکاری ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اہم اقدامات پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران اے جی پی آر نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے لیے آن لائن بلنگ سلوشن کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو آئندہ پندرہ روز میں …
اے جی پی آر کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات، سپریم کورٹ میں آن لائن بلنگ و کارڈ کے ذریعے ادائیگی کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کامران رشید نے ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اور سرکاری ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اہم اقدامات پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران اے جی پی آر نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے لیے آن لائن بلنگ سلوشن کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو آئندہ پندرہ روز میں فعال ہو جائے گا۔نئے نظام کے تحت اخراجات سے متعلق ادائیگیوں کا عمل تیز ہو جائے گا جبکہ دستی بلوں اور چیکوں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے اے جی پی آر کے اس اقدام کو سراہا اور مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں مالی نظم و نسق کے نظام کو مضبوط بنانا ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے مؤثر اور بروقت نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے خواہش کا اظہار کیا کہ یہ اقدام متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی منظوری سے ہائی کورٹس تک بھی توسیع دیا جائے۔وسیع تر مالی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے چیف جسٹس نے وصولیوں کے نظام کو بھی فن ٹیک پر مبنی حل کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے سائلین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سہولت ملے گی اور عدالتی فیس، سیکیورٹیز اور دیگر متعلقہ ادائیگیوں کی ڈیجیٹل جمع ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات سٹیٹ بینک کے ساتھ رابطے میں کیے جائیں تاکہ محفوظ، معیاری اور شفاف مالی لین دین کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو نے چیف جسٹس پاکستان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔








