لاہور ہائیکورٹ نے 24 دسمبر کے بعد موسم سرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری کردیا

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے 24 دسمبر کے بعد موسم سرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری کردیا ۔ پرنسپل سیٹ پر 28 ججز 24 دسمبر تک کیسوں کی سماعت کریں گے ۔پرنسپل سیٹ پر 10 ڈویژن بنچز سول اور فوجداری نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرینگے سنگل بنچز حکم امتناعی، ضمانت، حبس بے جا، اندراج مقدمہ، جائیداد سمیت کیسز کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی …

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے 24 دسمبر کے بعد موسم سرما کی تعطیلات کا روسٹر جاری کردیا ۔ پرنسپل سیٹ پر 28 ججز 24 دسمبر تک کیسوں کی سماعت کریں گے ۔پرنسپل سیٹ پر 10 ڈویژن بنچز سول اور فوجداری نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرینگے سنگل بنچز حکم امتناعی، ضمانت، حبس بے جا، اندراج مقدمہ، جائیداد سمیت کیسز کی سماعت کریں گے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،ٹیکس معاملات پر سماعت کیلئے دو ڈویژن بنچز تشکیل دے دئیے گئے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ٹیکس کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی ٹیکس ریفرنسز پر سماعت کرے گا ۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب، انسداد دہشت گردی کیسز کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات کیسز میں اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس رسال حسن سید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔