لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذ ہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کئھیل داس کو ہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذ ہبی آزادی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بہار کے وزیر اعلی کا فعل قابل مذ مت ہے ،پاکستان نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے …
پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذ ہبی آزادی حاصل ہے ، کئھیل داس کو ہستانی

مزید خبریں
لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذ ہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کئھیل داس کو ہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذ ہبی آزادی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بہار کے وزیر اعلی کا فعل قابل مذ مت ہے ،پاکستان نے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز علامہ پال ہائیر سکینڈری سکول یو حناآبا د میں میری کرسمس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ امسال حضرت عیسی علیہ السلام کا جشن ولادت پورے ملک میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغام پیار، محبت اور سلامتی کا ہے، پاکستان کی خوبصورتی ہے کہ یہاں اقلیتوں کو مکمل مذ ہبی آزادی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے منتخب ہونے کے بعد اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج کہا تھا اور اسے اپنے فعل سے ثابت بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف نے کرسمس، ہولی، دیوالی، نوروز کی تقریبات اقلیتوں کے پاس جا کے دل سے سیلیبریٹ کی ہیں اور دنیا کو بتا یا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ما ننے والوں کا ملک اور یہاں سب کو آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں بھی منائیں گے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں کرسمس اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ وزیراعظم ہائوس میں منائوں کروں۔
کئھیل داس کو ہستانی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے پہلگام ڈرامے کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،مودی نے پہلا حملہ مدارس پر کیا، بھارتی جا ر حیت میں بے گنا ہ بچے اور خوا تین شہید ہوئیں، وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی تیسرے فریق سے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی جسے دنیا نے بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ معر کہ حق میں پاک فوج نے بھارتی رافیل گرا کر ہندوستان کا غرور خاک میں ملا دیا اور10مئی کے بعد والے نئے پاکستان نے ثابت کردیا کہ ریاست سب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کا ایک بڑا پیغام ہے کہ کو ئی بھی مذ ہب دہشت گردی یا قتل و غارت کی اجازت نہیں دیتا، میں بحیثیت ہندو مودی سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہندو دھرم میں دہشت گردی اور کسی دوسرے مذہب سے نفرت کی اجازت ہے؟ اسلام اور مسلمانوں سے نفرت صرف مودی کا مکروہ چہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا،مودی نے تو مدارس پر حملہ کیا لیکن پاکستان نے کسی مندر کو نشانہ نہیں بنایا۔وزیر مملکت نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور دوسرے مذاہب کے احترام کے حوالے سے پاکستان کا دنیا بھر میں کردار بڑا اہم اور لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیراعلی نے بھی مودی کے مائندسیٹ کی نمائندگی کی،مسلمان بیٹی کے نقاب کو اتار کر بہار کے وزیراعلی نے مذہب کی بے حرمتی کی،اس قسم کے فعل کی ہندو دھرم میں کوئی اجازت نہیں، اس فعل کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عالمی ادارے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پانی چھوڑ کر دربار صاحب کرتارپور کو ڈبودیا لیکن حکومت نے 24 گھنٹوں میں لوگوں کو ریسکیو کیا اور دربار کو صاف ستھرا کردیا۔








