واشنگٹن۔21دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو رواں ماہ کے آخر میں فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں انہیں ایران پر دوبارہ حملے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے اس توسیعی بیلسٹک میزائل پروگرام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ جون میں اسرائیلی حملوں کے باوجود جاری ہے۔این بی سی نیوز کے مطابق …
نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے آپشنز سے آگاہ کریں گے، اسرائیلی و امریکی حکام کاانکشاف

مزید خبریں
واشنگٹن۔21دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو رواں ماہ کے آخر میں فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں انہیں ایران پر دوبارہ حملے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے اس توسیعی بیلسٹک میزائل پروگرام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ جون میں اسرائیلی حملوں کے باوجود جاری ہے۔این بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی اور امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے آپشنز سے آگاہ کریں گے۔
نیتن یاہو ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ ایرانی میزائل پروگرام کا پھیلاؤ ایک خطرہ ہے جس کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔العربیہ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی دلیل کا ایک حصہ یہ ہوگا کہ ایران کے اقدامات نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے اور امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔
توقع ہے کہ نیتن یاہو امریکا کی شمولیت یا کسی بھی نئی فوجی کارروائی میں اسرائیلی مدد کے آپشنز بھی پیش کریں گے تاہم بعض سابق اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی کے حوالے سے نیتن یاہو کے رویے پر امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان اختلافات برقرار رہے تو ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے حوالے سے کم پرجوش ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔








