ایران جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل کر رہا ہے، اقوام متحدہ

برسلز ۔یکم ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیاں ان حدود کے اندر رہ کر انجام دے رہا ہے جس پر اس نے کئی عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت تقریباً ساڑھے 88 کلو گرام کم سطح کی افزودہ یورینیم …

برسلز ۔یکم ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیاں ان حدود کے اندر رہ کر انجام دے رہا ہے جس پر اس نے کئی عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت تقریباً ساڑھے 88 کلو گرام کم سطح کی افزودہ یورینیم موجود ہے۔ یہ مقدار اس سے کہیں کم ہے جس کی اجازت اسے جوہری معاہدے میں دی گئی تھی۔ معاہدے کے تحت ایران 202 اعشاریہ 8 کلو گرام یورینیم کا ذخیرہ رکھ سکتا ہے ایران پر یہ پابندی بھی ہے کہ وہ اسے 3 اعشاریہ 67 فی صد سے زیادہ افزودہ نہیں کر سکتا۔ایران معاہدے میں مقرر کر دہ بھاری پانی کی مقدار پر بھی عمل درآمد کر رہاہے۔

Leave a Reply