مکہ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) سعودی حکومت نے امسال حجاج کرام کی سہولت کے لئے فائر پروف خیموں کا اہتمام کیا۔کم وقت میں 20 لاکھ حاجیوں کے لئے منیٰ میں فائر پروف خیموں کی تیاری بڑا چیلنج تھا۔ خیموں کی مجموعی تعداد 40 ہزار ہے جو 25 لاکھ مکعب میٹر زمین پر نصب کئے گئے ، ایک ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئی۔ 16 لاکھ سے زیادہ حاجی ان …
حجاج کے لئے جدید ضرورتوں سے آرستہ ، فائر پروف خیمے

مزید خبریں
مکہ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) سعودی حکومت نے امسال حجاج کرام کی سہولت کے لئے فائر پروف خیموں کا اہتمام کیا۔کم وقت میں 20 لاکھ حاجیوں کے لئے منیٰ میں فائر پروف خیموں کی تیاری بڑا چیلنج تھا۔ خیموں کی مجموعی تعداد 40 ہزار ہے جو 25 لاکھ مکعب میٹر زمین پر نصب کئے گئے ، ایک ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئی۔ 16 لاکھ سے زیادہ حاجی ان میں ٹھہر سکتے ہیں۔ سعودی وزارت تعمیرات و آبادکاری نے فائر پروف خیموں کا منصوبہ نافذ کیا ہے ۔ پاکستان سے آنے والے تمام حاجی فائر پروف خیموں میں ٹھہرائے جاتے ہیں۔ خیموں کا ڈھانچہ سلاخوں سے تیار کیا گیاہے۔ کپڑا فائر پروف ہے۔ خیموں کے بالائی حصے تک ایک پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس سے آتشزدگی کی صورت میں خود کار نظام کے ذریعے پانی برسنے لگتا ہے۔








