شمالی کوریا کے تنازعہ پر بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے، روسی صدر

ماسکو ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبر دار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازعہ پر ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ اپنے دفتر سے جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کا تنازعہ حل کرنے کے لئے فوری مذاکرات کئے جائیں کیونکہ یہ مسئلہ تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات …

ماسکو ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبر دار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازعہ پر ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ اپنے دفتر سے جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کا تنازعہ حل کرنے کے لئے فوری مذاکرات کئے جائیں کیونکہ یہ مسئلہ تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور دھمکیاں، دباﺅ ، تذلیل اور فوجی طاقت کے استعمال کی باتیں اس معاملے کو بند گلی میں لے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام کے خاتمے کے لئے شمالی کوریا پر دباﺅ میں اضافہ ایک غلط اور بے فائدہ عمل ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں جزیرہ نما کوریا ایک بڑی جنگ کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔

Leave a Reply