ٹوکیو ۔یکم ستمبر (اے پی پی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کی منصب سنبھالنے کے بعد جاپان میں قومی سلامتی کونسل این ایس سی کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے ٹوکیو میں ایوان وزیر اعظم میں ہونے والے، کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اجلاس میں خطاب …
برطانوی وزیر اعظم کی جاپان کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
ٹوکیو ۔یکم ستمبر (اے پی پی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کی منصب سنبھالنے کے بعد جاپان میں قومی سلامتی کونسل این ایس سی کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے ٹوکیو میں ایوان وزیر اعظم میں ہونے والے، کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اجلاس میں خطاب میں جاپان کے ویز اعظم نے این ایس سی کو بتایا کہ جاپان اور برطانیہ دونوں عالمی امن و سلامتی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فعال انداز کی خارجہ اور سلامتی پالیسیاں برطانون وزیر اعظم تھریسا مے کے گلوبل برٹن کے تصور سے ہم آہنگ کئے ہوئے ہیں۔شنزو آبے نے شمالی کوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا منگل کے روز شمالی جاپان کے اوپرسے گزرنے والے میزائل کا تجربہ، جاپان کے لیے ایک نیا خطرہ ہے۔








