امریکی صدر نے لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لئے خصوصی ایلچی مقرر کر دیا

واشنگٹن۔22دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لئے خصوصی ایلچی مقرر کر رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جیف لینڈری بخوبی سمجھتے ہیں کہ گرین لینڈ ہماری قومی سلامتی کے لئے کتنا ضروری ہے اور وہ ہمارے …

واشنگٹن۔22دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لئے خصوصی ایلچی مقرر کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جیف لینڈری بخوبی سمجھتے ہیں کہ گرین لینڈ ہماری قومی سلامتی کے لئے کتنا ضروری ہے اور وہ ہمارے ملک کے مفادات کو مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے تاکہ ہمارے اتحادیوں اور درحقیقت پوری دنیا کی حفاظت، سلامتی اور بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ جیف لینڈری، جو جنوری 2024 میں گورنر بنے تھے، آیا انہیں اپنے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑے گا یا نہیں۔جیف لینڈری نے 9 جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ بالکل درست ہیں! ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ گرین لینڈ امریکا میں شامل ہو۔ ان کے لئے بھی زبردست، ہمارے لئے بھی زبردست! آئیے اسے مکمل کریں۔

مزید خبریں