یورپی ممالک کی عملی کارروائی تک یونان کو بیل آﺅٹ پیکج نہیں دیں گے، آئی ایم ایف واشنگٹن ۔ 30 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ جب تک یورپی ممالک عملی کارروائی نہیں کرتے وہ یونان کو بیل آﺅٹ پیکج نہیں دے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونان کیلئے یورپی یونین کے حمایت یافتہ تیسرے امدادی پیکج میں وہ …
یورپی ممالک کی عملی کارروائی تک یونان کو بیل آﺅٹ پیکج نہیں دیں گے، آئی ایم ایف
یورپی ممالک کی عملی کارروائی تک یونان کو بیل آﺅٹ پیکج نہیں دیں گے، آئی ایم ایف
واشنگٹن ۔ 30 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ جب تک یورپی ممالک عملی کارروائی نہیں کرتے وہ یونان کو بیل آﺅٹ پیکج نہیں دے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونان کیلئے یورپی یونین کے حمایت یافتہ تیسرے امدادی پیکج میں وہ کوئی کردار ادا کرنے کو تیار نہیں جب تک یونان سے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے یورپی اقوام اپنا حصہ نہیں ڈالتیں۔فنڈ کا کہنا تھا کہ پہلے دو امدادی پیکجز سے یونان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی اور اس سے بین الاقوامی ادارے پر حرف آتا ہے اس لیے تیسرے امدادی پیکج میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہوگا۔









