سندھ اتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز منگل کو ہوں گے

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز (کل) منگل21 دسمبر کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں ہوں گے۔ گزشتہ روز سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اظہر صمدانی کے مطابق ٹرائلز میں سندھ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ منتخب ٹیموں کے کھلاڑی 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز (کل) منگل21 دسمبر کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں ہوں گے۔ گزشتہ روز سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اظہر صمدانی کے مطابق ٹرائلز میں سندھ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

منتخب ٹیموں کے کھلاڑی 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی ،یہ چیمپئن شپ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی ،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی ۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔