قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 26 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 26 دسمبر سے جمنازیم ہال، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس، لاہور میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،چیمپئن شپ میں ملک بھر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 26 دسمبر سے جمنازیم ہال، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس، لاہور میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،چیمپئن شپ میں ملک بھر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس پائپ لائن سمیت پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہوں گے۔’

چیمپئن شپ میں 11کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر-15 سنگلز، بوائز انڈر-17 سنگلز، گرلز انڈر-17 سنگلز، مینز انڈر-19 سنگلز، ویمنز انڈر-19 سنگلز، مینز انڈر-21 سنگلز، ویمنز انڈر-21 سنگلز، مینز انڈر-19 ڈبلز، ویمنز انڈر-19 ڈبلز، مینز انڈر-21 ڈبلز اور ویمنز انڈر-21 ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 30 دسمبر تک جاری رہے گی ۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔