دوحہ ۔23دسمبر (اے پی پی):قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے "معجم الدوحة التاريخي للغة العربية" (دوحہ تاریخی لغت برائے عربی زبان) کا افتتاح کر دیا ہےالعربیہ کے مطابق ۔ اسے 'عرب سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی اسٹڈیز' نے تیار کیا ہے۔ یہ لغت عربی زبان کے الفاظ کے کتبوں اور قدیم تحریروں میں ابتدائی استعمال سے لے کر اب تک کے سفر کو سمیٹے ہوئے ہے۔ مزید یہ …
امیرِ قطر نے "دوحہ تاریخی لغت برائے عربی زبان” کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
دوحہ ۔23دسمبر (اے پی پی):قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے "معجم الدوحة التاريخي للغة العربية” (دوحہ تاریخی لغت برائے عربی زبان) کا افتتاح کر دیا ہےالعربیہ کے مطابق ۔ اسے ‘عرب سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی اسٹڈیز’ نے تیار کیا ہے۔ یہ لغت عربی زبان کے الفاظ کے کتبوں اور قدیم تحریروں میں ابتدائی استعمال سے لے کر اب تک کے سفر کو سمیٹے ہوئے ہے۔
مزید یہ کہ ان کے متن کے سیاق و سباق میں الفاظ کی ساخت اور معانی میں آنے والی تبدیلیوں کا زمانی اعتبار سے سراغ لگاتی ہے۔اس کا الیکٹرونک پورٹل لغت کے مواد اور اس کے متنی ذخیرے میں تلاش کی سہولت فراہم کرتا ہے، نیز لسانی، متنی اور شماریاتی خدمات بھی پیش کرتا ہے۔
اس لغت کی تیاری میں اردن، متحدہ عرب امارات، تیونس، الجزائر، سعودی عرب، شام، عراق، فلسطین، قطر، کویت، لبنان، لیبیا، مصر، مراکش، موریتانیہ اور یمن کے 500 سے زائد یونیورسٹی پروفیسرز، ماہرین اور علماء نے حصہ لیا۔








