میکسیکو کی صدر کا کیوبا کو تیل کی فراہمی کا دفاع

میکسیکوسٹی ۔23دسمبر (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کیوبا کو میکسیکو سے تیل کی ترسیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خودمختاری اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے عین مطابق کیا گیا ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق پریس کانفرنس میں صدر شین بام نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور مالی تعاون شفاف، قانونی اور دوطرفہ تاریخی تعلقات میں گہری جڑیں …

میکسیکوسٹی ۔23دسمبر (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کیوبا کو میکسیکو سے تیل کی ترسیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خودمختاری اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے عین مطابق کیا گیا ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق پریس کانفرنس میں صدر شین بام نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور مالی تعاون شفاف، قانونی اور دوطرفہ تاریخی تعلقات میں گہری جڑیں رکھتا ہے۔ ان کے مطابق یہ تعاون مکمل طور پر جائز ہے۔

صدر شین بام نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی حکومت کی جانب سے میکسیکو پر بارہا تنقید کی گئی اور اس سے کیوبا کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اول یہ کہ ہم ایک خودمختار ملک کی حیثیت سے قانونی دائرہ کار کے اندر یہ اقدامات کر رہے ہیں، اور دوئم یہ کہ ہم ان معاون اقدامات کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں جو ہمارا ملک تاریخی طور پر کیوبا کو فراہم کرتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے سرکاری آئل کمپنی پیٹرولیووس میکسیکانوس (PEMEX) کو اپنی حکومت کے دوران کیوبا کو بھیجے گئے تیل کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام قانونی ہے اور حکومت کی ’’انسانی ہمدردی‘‘ پر مبنی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کیوبا کے درمیان تیل کے معاہدے کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور میکسیکو کی مختلف حکومتوں کے ادوار میں برقرار رہے ہیں۔

مزید خبریں