امریکی صدرکا ہوسٹن کے سیلاب زدہ علاقے کے لیے 10 لاکھ ڈالرعطیے کا اعلان

واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اے پی پی)امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہوسٹن کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران 10 لاکھ ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔توقع ہے کہ رقم ان کے ذاتی مالی وسائل سے فراہم کی جائے گی۔صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ نے گزشتہ روز ہیوسٹن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں سے شیلٹرز میں پناہ لینے والے متاثرین سے ملاقات …

واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اے پی پی)امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہوسٹن کے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران 10 لاکھ ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔توقع ہے کہ رقم ان کے ذاتی مالی وسائل سے فراہم کی جائے گی۔صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ نے گزشتہ روز ہیوسٹن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں سے شیلٹرز میں پناہ لینے والے متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے وہاں موجود بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور لوگوں کے مسائل سنے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔متاثرین نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ جو سڑکیں اب خشک دکھائی دے رہی ہیں وہ کچھ ہی دیر پہلے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔

Leave a Reply