جنوبی ایشیا میںایک کروڑ 60 لاکھ سیلاب متاثرہ بچوں کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے۔یونیسف

اقوام متحدہ ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال 'یونیسف' کا کہنا ہے جنوبی ایشیا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچاو کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے۔یونیسف کی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا ڑاں گوف نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے "بچوں نے اپنے …

اقوام متحدہ ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ‘یونیسف’ کا کہنا ہے جنوبی ایشیا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچاو کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے۔یونیسف کی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا ڑاں گوف نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے "بچوں نے اپنے گھر، سکول حتیٰ کہ اپنے دوست کھو دیئے ہیں” گوف نے کہا کہ مون سون کی شدید بارشیں اب بھی جاری ہیں اس لیے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply