لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کی وہ درخشاں اور ناقابل فراموش شخصیت ہیں جنہوں نے آمریت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن کی۔ وہ نہ صرف عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر ِ اعظم تھیں بلکہ حوصلے، قربانی، شعور اور عوامی خدمت …
شہید بینظیر بھٹو نے آمریت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن کی،مخدوم سید احمد محمود

مزید خبریں
لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کی وہ درخشاں اور ناقابل فراموش شخصیت ہیں جنہوں نے آمریت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن کی۔ وہ نہ صرف عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر ِ اعظم تھیں بلکہ حوصلے، قربانی، شعور اور عوامی خدمت کی ایک زندہ مثال بھی تھیں۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو محض ایک سیاست دان نہیں بلکہ ایک نظریہ تھیں۔ وہ جمہوریت، عوامی حقوق، خواتین کی خودمختاری اور آئین کی بالادستی کی علامت تھیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ حقیقی قیادت طاقت، جبر یا اختیار سے نہیں بلکہ قربانی، شعور اور عوامی خدمت سے جنم لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں مگر وہ آج بھی ہر اس دل میں زندہ ہیں جو جمہوریت، انصاف اور عوامی حق حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔








