ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔

انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ”آئی جی پی شکایت سیل۔1715 ”پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کراسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔

مزید خبریں