اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تسلسل کی حکمتِ عملی کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری تجارت نے تفصیلی بریفنگ دی اور کمیٹی کو اُن اقدامات سے آگاہ کیا جو حکومت نے یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تسلسل کے لئے مقررہ معیار …
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تسلسل کی حکمتِ عملی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تسلسل کی حکمتِ عملی کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری تجارت نے تفصیلی بریفنگ دی اور کمیٹی کو اُن اقدامات سے آگاہ کیا جو حکومت نے یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تسلسل کے لئے مقررہ معیار پر پورا اترنے کے لئے کئے ہیں۔
انہوں نے یورپی یونین کے ریویو مشن کے حالیہ دورہ پاکستان سے متعلق تفصیلات بھی شیئر کیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے جی ایس پی پلس کے معیار پر پورا اترنے کے لئے تفویض کردہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں سے عملدرآمد کی صورتحال طلب کی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تسلسل کے لئے حکومتی پالیسیوں پر حرف بہ حرف اور روحِ قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وزرائے قانون و تجارت، وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، سیکرٹریزِ خارجہ، تجارت، انسانی حقوق، قانون، موسمیاتی تبدیلی اور سمندر پار پاکستانیوں سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفارتخانہ برسلز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔








