اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے زیرِ اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد قائداعظم کی دوراندیش قیادت، آئینی جدوجہد اور جمہوری اقدار کو اجاگر کرنا تھا جن میں طلبہ، اساتذہ اور محققین نے …
اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے زیرِ اہتمام بانی پاکستان کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے ایک روزہ تقریبات کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے زیرِ اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد قائداعظم کی دوراندیش قیادت، آئینی جدوجہد اور جمہوری اقدار کو اجاگر کرنا تھا جن میں طلبہ، اساتذہ اور محققین نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں قائداعظم کی زندگی، بطور قانون دان خدمات، 14نکات اور تحریکِ پاکستان سے متعلق سوالات شامل تھے۔
طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی علمی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر اردو اور انگریزی تقاریر کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے جن میں طلبہ نے قائداعظم کے سنہری اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو موضوع بنایا اور ان اصولوں کی عصرِ حاضر میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے سیمینار سیشن میں سینئر اساتذہ نے قائداعظم کی سیاسی زندگی کے مختلف ادوار پر تفصیلی گفتگو کی۔
مقررین نے قائداعظم کو اتحاد کے سفیر، آئینی جدوجہد کے علمبردار اور معمارِ پاکستان کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر قائداعظم کے اعتماد، آئینی بالادستی اور معاشی انصاف کے تصور کو بھی اجاگر کیا۔اختتامی کلمات میں شعبہ کے سربراہ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محض رسمی تقریبات تک محدود نہ رہیں بلکہ قائداعظم کے اصولوں کو اپنی تعلیمی اور ذاتی زندگی میں عملی طور پر اپنائیں۔تقریب کا اختتام اس عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار و نظریات پر عمل کرتے ہوئے قومی ترقی اور اتحاد کے لئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔








