واشنگٹن۔ 04 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکی یا اس کے اتحادیوں کو شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی خطرے کا سامنا بھرپور فوجی قوت سے کیا جائے گا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز میٹس کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیشنل سکیورٹی کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے اتوار …
شمالی کوریا سے امریکہ یا اتحادیوں کو خطرے کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 04 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکی یا اس کے اتحادیوں کو شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی خطرے کا سامنا بھرپور فوجی قوت سے کیا جائے گا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز میٹس کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیشنل سکیورٹی کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا ہے ۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے اتوار کو جوہری ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا جو دور تک مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔








