ریجنل پولیس آفس راولپنڈی اورنجی ہسپتال کے مابین پولیس افسران اوراہلکاروں کیلئے معیاری اور رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

راولپنڈی۔23دسمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفس راولپنڈی اورنجی ہسپتال کے مابین پولیس افسران اوراہلکاروں کے لیے معیاری اور رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا،تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے سینئر ایگزیکٹوڈائریکٹرارسلان طارق سیٹھی، اے ڈی آئی جی ملک نعیم اور ویلفیئر برانچ کی انچارج سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت …

راولپنڈی۔23دسمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفس راولپنڈی اورنجی ہسپتال کے مابین پولیس افسران اوراہلکاروں کے لیے معیاری اور رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا،تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے سینئر ایگزیکٹوڈائریکٹرارسلان طارق سیٹھی، اے ڈی آئی جی ملک نعیم اور ویلفیئر برانچ کی انچارج سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت پولیس افسران و ملازمین کے لیے طبی علاج معالجہ، اوپی ڈی اور لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت شامل ہے۔

تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے سینئر ایگزیکٹوڈائریکٹر نے کہا کہ پولیس فورس کے لیے بہترین اور طبی معیار کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے،تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے ساتھ معاہدہ سے پولیس افسران و ملازمین معیاری اوررعایتی طبی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے۔آر پی اونے مزید کہا کہ پولیس افسران وملازمین کی صحت سے متعلق آئندہ بھی ایسے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

 

مزید خبریں