اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کی کامیاب تکمیل معیشت پر بوجھ بننے والے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی تیز رفتار نجکاری کرنے کے وعدے کی تکمیل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ! …
پی آئی اے کی نجکاری کی کامیاب تکمیل معیشت پر بوجھ بننے والے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی تیز رفتار نجکاری کے وعدے کی تکمیل میں اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل کی کامیاب تکمیل معیشت پر بوجھ بننے والے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی تیز رفتار نجکاری کرنے کے وعدے کی تکمیل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ! پاکستان کے لیے یہ ایک تاریخی دن ہے، عوام سے ہمارا پختہ وعدہ تھا کہ معیشت پر بوجھ بننے والے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے تیز رفتار اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے،پی آئی اے کی نجکاری کے لیے شفاف اور انتہائی مسابقتی بولی کے عمل کی کامیاب تکمیل اس عزم کی تکمیل کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیراعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، مشیر برائے نجکاری محمد علی اور ان کی پوری ٹیم کو پی آئی اے کی بولی کے عمل کو انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور شفافیت کے ساتھ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ہمیشہ سے موقف ہے کہ چاہے کوئی بھی کنسورشیم کامیاب قرار پائے، اصل جیت پاکستان کی ہوگی اور آج کا نتیجہ اس یقین کی مکمل تصدیق کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سرکردہ کاروباری گروپس اور پاکستان کے تجربہ کار اور معزز سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت ہماری معیشت اور اس کے مستقبل پر اعتماد کا ایک مضبوط اظہار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک جاری عمل ہے اور آنے والے دنوں میں مزید عزم، محنت اور استقامت کے ساتھ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ قوم کے لیے ایک روشن مستقبل تعمیر کیا جا سکے۔








