اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دورہ کے دوران کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حضرت …
صدر آصف علی زرداری کی کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ و حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری، امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لئے دعا کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دورہ کے دوران کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی۔ بدھ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔
صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لئے دعا کی۔
صدر مملکت نے روضہ حضرت امام حسینؑ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کےلئے رہنما قرار دیا۔ صدر مملکت نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقات کی۔








