کراچی۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی سے 123غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش …
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، دو ماہ میں 123غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرتے ہو ئے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی سے 123غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔
پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی برائی سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔








