اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز نے حج 2026کےلئے وزارت مذہبی امور کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ کرادی ۔ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی تنظیم ’’ہوپ‘‘ کے سینئرممبر مقبول منہاس نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواست دینے والا کوئی بھی پاکستانی حج سے محروم نہیں رہے گا کیونکہ حج گروپ آرگنائزر …
پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز نے حج 2026کےلئے وزارت مذہبی امور کی ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ کرادی ہے، سینئر ممبر ہوپ مقبول منہاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز نے حج 2026کےلئے وزارت مذہبی امور کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ کرادی ۔
پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی تنظیم ’’ہوپ‘‘ کے سینئرممبر مقبول منہاس نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواست دینے والا کوئی بھی پاکستانی حج سے محروم نہیں رہے گا کیونکہ حج گروپ آرگنائزر ز نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے د ی گئی31 دسمبرکی ڈیڈ لائن سے قبل ہی سعودی عرب میں عازمین کی 100فیصد رقم جمع کرادی ہے،
گزشتہ سال رقم منتقل نہ ہونے سے 63ہزار عازمین حج سے محرو م رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منیٰ میں بھی بکنگ کرالی گئی ہے،ٹرانسپورٹ ، کھانے پینے اور رہائش کے حوالے سے معاہدے ہورہے ہیں ۔








