اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ،ہیڈ کوارٹر میں’’پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر‘‘ قائم کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے امیگریشن ونگ محمد جعفر نے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کا باضابطہ افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سرفراز خان ورک اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ یہ سینٹر …
ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری،ہیڈ کوارٹر میں پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر قائم

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں اصلاحات اور تنظیم نو کا عمل تیزی سے جاری ،ہیڈ کوارٹر میں’’پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر‘‘ قائم کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے امیگریشن ونگ محمد جعفر نے پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کا باضابطہ افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سرفراز خان ورک اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
یہ سینٹر شہریوں کو مختلف عوامی خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے جہاں عوام کی سہولت کے لیے 3 خصوصی کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔انفارمیشن کاؤنٹر سے شہری ایف آئی اے کی خدمات اور شکایات کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکیں گےجبکہ شکایات کے لیے مختص کاؤنٹر پر شہری اپنی شکایات بروقت جمع کروا سکیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریول ہسٹری کے حصول کے لیے سپیشل کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے جہاں سے شہری سفری ریکارڈ اور متعلقہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ایڈیشنل ڈی جی محمد جعفر نے کہا کہ ایف آئی اے عوامی خدمت کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے، پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر شہریوں کو سہولت، شفافیت اور بروقت معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے جدید ٹیکنالوجی اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے سروس ڈلیوری کو بہتر بنا رہا ہے جو عوامی اعتماد میں اضافے اور ادارے کے وقار کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔








