پٹرولیم شعبے سے وابستہ مسیحی افراد قومی افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی سےمسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےحکومتِ اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےمسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم شعبے سے وابستہ مسیحی افراد قومی افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں،حقیقی ترقی صرف جامع ترقی کے ذریعے ہی ممکن ہے جہاں معاشرے کے ہر طبقے کو مساوی اہمیت دی جائے،مذہب کی بنیاد پر کسی بھی قسم کا امتیاز ناقابلِ قبول …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےحکومتِ اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےمسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم شعبے سے وابستہ مسیحی افراد قومی افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں،حقیقی ترقی صرف جامع ترقی کے ذریعے ہی ممکن ہے جہاں معاشرے کے ہر طبقے کو مساوی اہمیت دی جائے،مذہب کی بنیاد پر کسی بھی قسم کا امتیاز ناقابلِ قبول ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوکرسمس کی تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نےحکومت کے جامع ترقی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے زیرِ اہتمام کرسمس کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پٹرولیم ڈویژن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل)اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ملک کی خدمت میں شب و روز مصروف افرادی قوت کی محنت اور لگن کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم شعبے سے وابستہ مسیحی اراکین قومی افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں اور اس طرح کی تقریبات قومی یکجہتی، باہمی احترام اور ہم آہنگی کی عکاس ہیں۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےمسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے قومی اتحاد کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں خوشی اور غم میں متحد رکھے اور قائداعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کی تعمیر میں ہماری مدد فرمائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پوری حکومت کا پختہ یقین ہے کہ حقیقی ترقی صرف جامع ترقی کے ذریعے ہی ممکن ہے جہاں معاشرے کے ہر طبقے کو مساوی اہمیت دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی بھی قسم کا امتیاز ناقابلِ قبول ہے۔ وفاقی وزیر نے پٹرولیم ڈویژن کے تحت تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ او جی ڈی سی ایل کی پیروی کرتے ہوئے کرسمس کی تقریبات منعقد کریں تاکہ شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے وفاقی وزیر کا مصروف شیڈول کے باوجود تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل ہر سال کرسمس کی تقریبات منعقد کرتا ہے اور اس سال ان تقریبات کو مزید وسعت دیتے ہوئے اتوار کے روز مسیحی ملازمین کے اہلِخانہ کے لئے بھی دن بھر کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیاجبکہ آج کی تقریب اس کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حال ہی میں منظور ہونے والی تنوع اور شمولیت (ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن) پالیسی کا مقصد ادارے میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

پادری بابر نے خصوصی کرسمس دعاؤں کی قیادت کی اور کہا کہ کرسمس کی اصل روح امن، محبت اور ہم آہنگی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت پر حکومتِ پاکستان اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے شرکاء کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹاجو اتحاد، احترام اور مشترکہ قومی اقدار کی علامت تھا۔

مزید خبریں