ایشیائی ترقیاتی بینک اور صوبائی محکمہ جنگلات کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے پر دستخط

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صوبہ سندھ میں دریائی ماحولیاتی نظام کی بحالی کے ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور صوبائی محکمہ جنگلات کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فن اور سندھ کے محکمہ جنگلات کے سیکریٹری نجب الدین ساہتو نے معاہدے پردستخط کئے۔ اس شراکت …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صوبہ سندھ میں دریائی ماحولیاتی نظام کی بحالی کے ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور صوبائی محکمہ جنگلات کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فن اور سندھ کے محکمہ جنگلات کے سیکریٹری نجب الدین ساہتو نے معاہدے پردستخط کئے۔

اس شراکت داری کا مقصد سندھ کے دریائی ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے جس کے ذریعے موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔معاہدے کے تحت دریائے سندھ کے کے ساتھ واقع تقریباً 88000 ہیکٹر دریائی جنگلات کے پائیدار انتظام کے لئے بینک ابتدا سے آخر تک ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاونت فراہم کرے گا۔اس اقدام کامقصددریا دوبارہ جنگلات و نباتات اُگانے پر مرکوز ہے تاکہ متاثرہ ماحولیاتی نظام کی بحالی و حیاتیاتی تنوع میں اضافہ ممکن ہوسکے اور قدرتی طریقوں سے بڑے پیمانے پر کاربن جذب کرنے کے مواقع کو بروئے کار لایا جا سکے۔

سندھ رِورین ایکو سسٹم ریسٹوریشن اینڈ کاربن سیکویسٹریشن پراجیکٹ جنوبی ایشیا میں دریائی جنگلات کی بحالی کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی بحالی، نجی شعبے کی شمولیت اور کاربن فنانس کو یکجا کر کے یہ منصوبہ پاکستان کے موسمیاتی وعدوں سے ہم آہنگ اور طویل المیعاد نمو وترقی کے حوالہ سے اہمیت کاحامل ہے۔

بینک کے اوایم پی ڈی تاکیوکوئیکے نے بتایا کہ بینک صوبہ سندھ کو اس تاریخی منصوبے کی تکمیل میں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق معاونت فراہم کرے گا، یہ ایک اہم اقدام ہے جو فطرت پرمبنی سلوشنز کو آگے بڑھا رہا ہے،منصوبہ کے تحت 88,000 ہیکٹر دریائی جنگلات کی بحالی عمل میں لائی جائے گی، قدرتی طریقوں سے کاربن کے اخراج میں کمی کے ذریعے موسمیاتی بہتری کویقینی بنایاجائے گا، دریائے سندھ کے سیلابی میدانوں میں موسمیاتی لچک میں اضافہ ہوگا اور مقامی کمیونٹیز کے لئے پائیدار روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

مزید خبریں