چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے رواں سال1209 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں پر مشقت و استحصال کے خلاف 31 مقدمات درج کیے گئے، رائو خلیل

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں بچوں کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والا ادارہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے رواں سال1209 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں پر مشقت و استحصال کے خلاف 31 مقدمات درج کیے گئے۔اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ آفیسر راؤ خلیل نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز …

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں بچوں کے تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والا ادارہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے رواں سال1209 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں پر مشقت و استحصال کے خلاف 31 مقدمات درج کیے گئے۔اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ آفیسر راؤ خلیل نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت اور چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع راولپنڈی میں بچوں کے تحفظ اور اصلاح کے لیے روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف کاروائیاں کی جارہی ہیں بلکہ بچوں کو تحویل میں لے کر انہیں تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران 256 ریسکیو آپریشن کئے گئے اور 1209 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا جبکہ 363 گمشدہ یا گھر سے بھاگنے والے بچوں کے ان کے خاندانوں تک پہنچایا گیا۔راؤ خلیل نے بتایا کہ بچوں پر مشقت ،استحصال یا گمشدگی کے حوالے سے سال 2025 میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن پر 589 شہریوں نے مدد کے لیے اطلاع دی ۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے ،مشقت کروانے یا زیادتی کرنے پر 31 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ بچوں کی زہنی و جسمانی نشوونما ،اصلاح و استعدادکار کو بڑھانے کے لیے 1963 بچوں کو تربیت دی گئی۔

مزید خبریں