اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل پر متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کی مشاورت سے کام کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے جامع قومی انرجی پلان کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کی ہدایت کر دی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی پر کابینہ کی ذیلی …
وزیراعظم شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل پر متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کی مشاورت سے کام کرنے کی اصولی منظوری دے دی، جامع قومی انرجی پلان کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل پر متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کی مشاورت سے کام کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے جامع قومی انرجی پلان کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کی ہدایت کر دی ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر جائزہ اجلاسں بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔
بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل پر متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کی مشاورت سے کام کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ انہوں نے جامع قومی انرجی پلان کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ بنانے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں ویلنگ چارجز کی نیلامی کے لیے فریم ورک گائیڈ لائنز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قومی انرجی پلان کی مجوزہ پالیسی میں تمام متعلقہ وزارتیں اور صوبائی حکومتیں ہم آہنگی کے ساتھ قابل عمل جامع حکمت عملی پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی انرجی پلان کی تشکیل میں صنعتوں کے لیے کم سے کم لاگت پر بجلی کی فراہمی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم نے قومی انرجی پلان میں وزارت موسماتی تبدیلی، وزارت خزانہ، وزارت صنعتی پیداوار اور وزارت پٹرولیم کی سفارشات کو موثر انداز میں شامل کرنے اور ملک میں بجلی کے ذیلی ترسیلی اداروں (ڈسکوز) کی نجکاری کو موثر انداز میں اور جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے حکم دیا کہ ملک کی صنعتی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے صنعتوں کو بجلی مسابقتی ٹیرف پر فراہم کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں حالیہ اصلاحات کے بعد بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اکائیوں اور وزارتوں کی باہمی ربط سے قومی سطح پر انرجی کے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے سہولت میں بہتری دیکھی گئی۔ وزیر اعظم کو اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی انرجی پلان کے لیے تمام وزارتوں سے ابتدائی مشاورت کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔








