اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر اور دیگر عہدیداران نے قائد اعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین سمیت پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو …
سی ڈی اے مزدور یونین کامسیحی برادری سے اظہاریکجہتی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر اور دیگر عہدیداران نے قائد اعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین سمیت پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں جس سے یقینا محبتیں بڑھیں گے اورنفرتوں کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ وہ رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر تمام ملازمین کی خدمت کر رہی ہےجس طرح مسلم ملازمین کے لیے حج پالیسی بنائی گئی، اسی طرح مسیحی ملازمین کے لیے ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی کی منظوری بھی کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی محب وطن اور پرامن برادری ہے اور ملکی ترقی میں اس کا کردار قابل تحسین ہے۔








