اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شکرپڑیاں ٹریفک آفس میں لائسنسنگ سرگرمیاں کل معطل رہیں گی

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے اعلان کیا ہے کہ شکرپڑیاں ٹریفک آفس میں تمام لائسنسنگ سے متعلق سرگرمیاں جمعہ 26 دسمبر کو معطل رہیں گی۔آئی ٹی پی کے ایک اہلکار کے مطابق انتظامی وجوہات کی بنا پر شکرپڑیاں ٹریفک آفس میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق کوئی بھی سہولت دن بھر دستیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے اعلان کیا ہے کہ شکرپڑیاں ٹریفک آفس میں تمام لائسنسنگ سے متعلق سرگرمیاں جمعہ 26 دسمبر کو معطل رہیں گی۔آئی ٹی پی کے ایک اہلکار کے مطابق انتظامی وجوہات کی بنا پر شکرپڑیاں ٹریفک آفس میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق کوئی بھی سہولت دن بھر دستیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیےمتبادل دنوں میں ٹریفک دفتر کا وزٹ کریں۔مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار-15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں